مظفر آباد : آزاد کشمیر میں دھیرکوٹ سے نو منتخب رکنِ قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) ساجد عباسی نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور اہم سیاسی کامیابی مل گئی۔
دھیرکوٹ سے نو منتخب رکنِ قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) ساجد عباسی نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ساجد عباسی نے حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر اپ سیٹ کامیابی حاصل کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب ایم ایل اے ساجد عباسی آج باضابطہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ان کی اس شمولیت سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی عددی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

