• Home  
  • نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، خطرے کے سائرن بج گئے ، پری الرٹ نافذ
- پاکستان

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، خطرے کے سائرن بج گئے ، پری الرٹ نافذ

راولپنڈی: نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر گوالمنڈی اورکٹاریاں کےعلاقوں میں پری الرٹ نافذکر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گوالمنڈی اور کٹاریاں کے علاقوں میں پری الرٹ نافذ کردیا، جبکہ خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے۔ […]

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، خطرے کے سائرن بج گئے ، پری الرٹ نافذ

راولپنڈی: نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر گوالمنڈی اورکٹاریاں کےعلاقوں میں پری الرٹ نافذکر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گوالمنڈی اور کٹاریاں کے علاقوں میں پری الرٹ نافذ کردیا، جبکہ خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے۔

گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہوگئی۔ ندیم کالونی، جاوید کالونی، مسلم کالونی اور آریہ محلہ زیرِ آب آگئے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے نکاسی آب آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ تمام متعلقہ فیلڈ ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سید پور میں 10 ملی میٹر، گولڑہ میں 145، بوکرہ میں 134، پی ایم ڈی میں 48، شمس آباد میں 48، کچہری میں 62، پیرودھائی میں 107، گوالمنڈی میں 80 اور نیو کٹاریاں میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

خیال رہے راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.