کراچی(17 اگست 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ دو روز میں ایوان سے خطاب کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں آزاد کشمیر الیکشن میں مبینہ دھاندلی، پارٹی تحفظات اور وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی بات کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری ملک میں نئے صوبوں کے معاملے پر بھی اپنا نکتہ نظر اور پارٹی مؤقف ایوان میں پیش کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرینز ایوان کے اندر نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اپنا اظہارِ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے۔

