• Home  
  • ورلڈ کپ: پاک انگلینڈ میچ میں قومی ہاکی ٹیم کی سنگین غلطی
- کھیل

ورلڈ کپ: پاک انگلینڈ میچ میں قومی ہاکی ٹیم کی سنگین غلطی

 قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی پاک انگلینڈ میچ میں سنگین انتظامی غلطی عالمی سطح پر پاکستان کی شرمندگی کا سبب بن گئی۔ نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست ہوئی۔ تاہم اسی میچ میں قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی سنگین غلطی عالمی […]

ورلڈ کپ: پاک انگلینڈ میچ میں قومی ہاکی ٹیم کی سنگین غلطی

 قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی پاک انگلینڈ میچ میں سنگین انتظامی غلطی عالمی سطح پر پاکستان کی شرمندگی کا سبب بن گئی۔

نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست ہوئی۔ تاہم اسی میچ میں قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی سنگین غلطی عالمی سطح پر پاکستان کی شرمندگی کا سبب بن گئی۔

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن اس موقع پر قومی ٹیم کے پاس پنالٹی کارنر سے دفاع کے لیے درکار حفاظتی سامان میدان میں موجود نہیں تھا۔

یہ واقعہ میچ کے تقریباً 17 ویں منٹ میں پیش آیا۔ صورتحال سنبھالنے کے لیے سابق کپتان عماد بٹ کو ڈریسنگ روم کی طرف دوڑ کر بیگ لانا پڑا۔ تاہم تاخیر پر ریفری نے کپتان ابوبکر محمود کو گرین کارڈ دکھا کر دو منٹ کے لیے میدان سے باہر کر دیا۔

Untitled-1

مذکورہ میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم آج اپنا دوسرا میچ ویلز کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس کو ورلڈ کپ میں موجود رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.