• Home  
  • بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار، الرٹ جاری
- پاکستان

بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار، الرٹ جاری

لاہور : مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو […]

بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار، الرٹ جاری

لاہور : مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 15 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مائل سے شدید بارشوں کا قوی امکان ہے۔

مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں آج سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت متوقع ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلابی صورتحال) پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ندی نالوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.