• Home  
  • اسلام آباد : جشن آزادی پر 12 تا 14 اگست ٖٹریفک کے متبادل راستے
- Uncategorized

اسلام آباد : جشن آزادی پر 12 تا 14 اگست ٖٹریفک کے متبادل راستے

اسلام آباد : جشن آزادی کے حوالے سے شہر اقتدار میں مورخہ 12 سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ متعلقہ محکمے نے شہریوں کیلیے متبادل پلان جاری کردیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جشن آزادی کی […]

اسلام آباد : جشن آزادی کے حوالے سے شہر اقتدار میں مورخہ 12 سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ متعلقہ محکمے نے شہریوں کیلیے متبادل پلان جاری کردیا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جشن آزادی کی تقریب مورخہ 13 اگست 2026 کو بمقام یادگارِ فتح ایچ ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کے لئے ذیل ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں مورخہ 12 اگست رات 12 بجے سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

چھوٹی گاڑیوں کیلیے متبادل راستے

1۔ کورال چوک سے بجانب خیابان چوک ایکسپریس وے، فیصل ایونیو دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند ہوگا ۔۔ 

(شہری متبادل روات جی ٹی روڈ، کورال ایکسپریس وے سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل لوپ لیکر لہتراڑ روڈ، پارک روڈ راول ڈیم چوک، مری روڈ سرینا ہوٹل، سہروردی روڈ، جناح ایونیو مارگلہ روڈ آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

اسی طرح خیابان چوک سے بجانب کورال جانے والے شہری جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو، ڈبل روڈ، مری روڈ راولپنڈی، راول روڈ سے پرانا ائیر پورٹ روڈ سے کورال روات آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

2۔ فیض آباد لوپ بجانب فیصل ایونیو۔

فیض آباد لوپ بجانب ایکسپریس وے۔ فیض آباد اوجڑی لوپ بجانب ایکسپریس وے۔ راول ڈیم سے بجانب فیض آباد تمام لنک روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوں گے۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو یا براستہ مری روڈ بجانب راول ڈیم چوک آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

راولپنڈی سے براستہ ایکسپریس وے کورال جانے والے شہری راول روڈ، راولپنڈی پرانا ائیرپورٹ روڈ آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

راولپنڈی سے بجانب مری بہارہ کہو جانے والے شہری فیض آباد مری روڈ راول ڈیم چوک کشمیر چوک سے مری روڈ آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

3۔ گارڈن فلائی اوور آئی ایٹ سائیڈ، فیض احمد فیض روڈ، میر چاکر روڈ، جوڈیشل اکیڈمی، میر ظفر اللہ روڈ، بجانب یادگارِ فتح ایچ ایٹ تمام روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوں گے۔

(آئی ایٹ، ایچ ایٹ کے رہائشی آئی ایٹ مرکز سے نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو اسلام آباد آنے جانے کے لئے استعمال کریں جبکہ راولپنڈی جانے کے لئے براستہ نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ ڈبل روڈ سے مری روڈ استعمال کریں۔)

4۔ گارڈن شکر پڑیاں بجانب آئی ایٹ اور فیصل ایونیو ٹریفک کے لئے مکمل بند ہو گا۔

(متبادل کے طور پر آئی ایٹ جانے والے شہری براستہ سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔)

5۔ چاند تارہ ٹی کراس بجانب شکر پڑیاں گارڈن ایونیو روڈ ٹریفک کے لئے مکمل بند ہوگا۔

(سیونتھ ایونیو یا مری روڈ استعمال کریں)

6۔ پشاور روڈ بجانب کوڑیانوالہ چوک سری نگر ہائی وے دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا۔

(اسلام آباد چوک سے براستہ سری نگر ہائی وے آنے والے شہری پشاور موڑ فلائی اوور سے نائنتھ ایونیو جناح ایونیو مارگلہ روڈ آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

مری بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری مری روڈ سرینا ہوٹل سے سہروردی روڈ اور جناح ایونیو استعمال کریں۔

بہارہ کہو مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک، لہتراڑ روڈ، کھنہ اور ایکسپریس وے آنے جانے کے لئے استعمال کریں۔

جبکہ ائیر پورٹ جانے والے شہری مارگلہ روڈ جناح ایونیو پشاور موڑ فلائی اوور سے سری نگر ہائی وے اور ایران ایونیو استعمال کریں۔

ایمرجنسی متبادل راستے برائے ایمبولینس و ہسپتال۔

الشفاء ہسپتال آنے جانے کے لئے نائنتھ ایونیو کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں۔

پمز ہسپتال آنے جانے کے لئے جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو ابن سینا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

پولی کلینک، سی ڈی اے ہسپتال آنے جانے کے لئے جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ شہید ملت فضل حق روڈ استعمال کریں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی دقت سے بچ سکیں۔

مزید ٹریفک اپڈیٹس کے لئے آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 یا ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کیجئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.