• Home  
  • اسلام آباد میں 258 چینی شہری فارن ایکٹ کے تحت گرفتار
- پاکستان

اسلام آباد میں 258 چینی شہری فارن ایکٹ کے تحت گرفتار

ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے اسلام آباد میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 258 چینی شہریوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔  نیوز کے مطابق ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 400 کے قریب غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے […]

اسلام آباد میں 258 چینی شہری فارن ایکٹ کے تحت گرفتار

ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے اسلام آباد میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 258 چینی شہریوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

 نیوز کے مطابق ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 400 کے قریب غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 258 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے  میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کاتعلق ویتنام، انڈونیشیا، ملائیشیا اور چین سے ہے جبکہ ویتنامی شہری گلبرگ گرینز میں اسپارکو پلازہ پرموجود تھے۔

غیرملکیوں کو انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کےذریعے چیک کیا گیا، ویتنامی شہری وزٹ، ٹورسٹ اور بزنس ویزے پر پاکستان آئے تھے، ملزمان غیر ملکی ویزا شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھے اور غیر قانونی کال سینٹر سیٹ اپ چلا رہے تھے۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے نے گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ کیا اور شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ سرکل سے دس ،گجرات سے پانچ اور سیالکوٹ سرکل سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.