• Home  
  • محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچادیا
- پاکستان

محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچادیا

تہران : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچادیا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر اعتماد میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ […]

محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچادیا

تہران : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچادیا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر اعتماد میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع ایرانی میڈیا نے بتایا کہ محسن نقوی نے خطے کی موجودہ صورتحال پر ایرانی صدرکووزیراعظم اور فیلڈمارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

محسن نقوی نے ایرانی صدر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سے متعلق بھی آگاہ کرتے ہوئے ایرانی صدر کو اعتماد میں لیا، محسن نقوی خطےمیں امن مذاکرات لیڈکرنےوالےفیلڈمارشل کی معاونت کررہےہیں.

ملاقات میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان کے گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط تعلقات کی قیمتی بنیاد ہیں، دونوں ممالک میں سیاسی، تجارتی اور سیکیورٹی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان تعلقات مستحکم اور اٹوٹ ہیں۔۔ ایران کے ساتھ تعلقات ہمہ جہت بنیادوں پر فروغ دینے کا پختہ عزم ہے۔۔

اس سے قبل وزیرداخلہ نے دیگر اعلیٰ ایرانی قیادت سے بھی الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں، یرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں دوطرفہ سفارتی امور، خطے کی حالیہ بین الاقوامی صورتحال اور سفارتی مذاکراتی عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی، مشترکہ چیلنجز اور سیکورٹی تعاون پر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.