• Home  
  • سرکاری دفاتر سے منفرد کام لینے کا فیصلہ
- پاکستان

سرکاری دفاتر سے منفرد کام لینے کا فیصلہ

پشاور (11 اگست 2026): خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری عمارتوں سے منفرد کام لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے بارش کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا اور سرکاری عمارتوں میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ […]

سرکاری دفاتر سے منفرد کام لینے کا فیصلہ!

پشاور (11 اگست 2026): خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری عمارتوں سے منفرد کام لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے بارش کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا اور سرکاری عمارتوں میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے دستاویز کے مطابق صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ عمارتوں میں بارش کے پانی کو جمع اور قابل استعمال بنانے کا نظام نصب ہوگا۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے تمام حکومتی محکموں کو سختی سے ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنائیں۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سسٹم کے ڈیزائن اور تیکنیکی تفصیلات محکموں کو فراہم کر دی گئی ہیں، جب کہ رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کے لیے تخمینہ لاگت بھی محکموں کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے سرکاری محکموں سے سسٹم کی تنصیب سے متعلق تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے ایک ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ چیف سیکریٹری آفس کو بھیجیں۔ عملدرآمد رپورٹ مزید پیش رفت کے لیے ارسال کی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.