اسلام آباد (11 اگست 2026): حکومت نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے 80 فیصد مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
نیوز کے مطابق حکومت نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے 80 فیصد مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر وزیراعظم کی جانب سے سمری جاری ہونے کا امکان ہے۔
ٹرانسپورٹرز وفد نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر پٹرولیم سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز ہونے والی یہ ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
حکومتی وفد نے 80 فیصد سے زائد مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے دیگر مطالبات وزیراعظم شہباز شریف سے متعلقہ ہیں، ان سے بات کر کے سمری منظوری کرائی جائے گی۔
گڈز ٹرانسپورٹ رہنماؤں کی آج وزرا اور سیکریٹری سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کا فیصلہ واپس لینے سمیت دیگر مطالبات کی حق میں ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹ نے چار روز سے ملک گیر ہڑتال کر رکھی ہیں اوراپنی گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں۔

