• Home  
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کن موضوعات پر کتابیں فراہم کی گئیں؟
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کن موضوعات پر کتابیں فراہم کی گئیں؟

اسلام آباد (11 اگست 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کتابوں کی فراہمی سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔  نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی […]

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کن موضوعات پر کتابیں فراہم کی گئیں؟

اسلام آباد (11 اگست 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کتابوں کی فراہمی سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

 نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ 8 کتابیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ بانی نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کر دیں کہ وہ پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔

عمران خان کو جن موضوعات پر کتابیں فراہم کی گئیں، ان میں اسلام میں مذہبی فکر کی تشکیل نو، نماز، سنت کے مطابق اور سلطان صلاح الدین ایوبی کے نام سے کتابیں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ حضرت محمد ﷺ کے بارے میں غلط بیانی، نئی مملکت/ نئی ریاست، اقبال، مشرق کے ادوار، اسلام میں فن اور سائنس سولائزیشن اور حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر اور کمانڈر نامی کتابیں بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 کتابیں نئی مملکت/ نئی ریاست، اقبال اور مشرق کے ادوار، اسلام میں فن اور سائنس سولائزیشن اور حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر، کمانڈر نامی کتابیں بانی پی ٹی آئی نے رکھ لیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.