• Home  
  • ڈیڈ لائن ختم! پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال کے آپشن پر غور کیلیے اہم اجلاس طلب کر لیا
- پاکستان

ڈیڈ لائن ختم! پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال کے آپشن پر غور کیلیے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (7 اگست 2026): پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے مطالبات کی منظوری کیلیے وزارت پیٹرولیم کو دیا گیا 15 دن کا وقت ختم ہونے پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا 10 اگست بروز پیر ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں ملک گیر ہڑتال اور پیٹرول پمپ بند […]

ڈیڈ لائن ختم! پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال کے آپشن پر غور کیلیے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (7 اگست 2026): پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے مطالبات کی منظوری کیلیے وزارت پیٹرولیم کو دیا گیا 15 دن کا وقت ختم ہونے پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا 10 اگست بروز پیر ہنگامی اجلاس ہوگا جس میں ملک گیر ہڑتال اور پیٹرول پمپ بند کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔ پی پی ڈی اے نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ہنگامی خط لکھ کر مسائل پر فوری پیشرفت کا مطالبہ کیا ہے۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیلی پیٹرولیم پرائس ایڈجسٹمنٹ نے ڈیلرز کو شدید مالی بحران سے دو چار کر دیا ہے، روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے اسٹاک پر نقصان اور ورکنگ کیپیٹل بری طرح متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پیٹرولیم ڈیلرز کیلیے کاروبار چلانا مشکل ہوگیا، مسائل حل نہ ہوئے تو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، حکومت سے تصادم نہیں، مسائل کا قابل عمل حل چاہتے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.