• Home  
  • نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی
- پاکستان

نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق […]

نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

واضح رہے کہ 30 جون کو سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس کی سماعت نیپرا نے آج کی، تاہم فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

 مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.