• Home  
  • وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: مریم نواز
- پاکستان

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: مریم نواز

لاہور (7 اگست 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزی راعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، […]

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: مریم نواز

لاہور (7 اگست 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزی راعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مسلم دنیا کے اتحاد کی کاوشوں کو سلام پیش کرتی ہوں، مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو پیغام ملا کہ مسلم دنیا متحد ہے، مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے تین بڑی معاشی، عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا امت کیلیے خوشخبری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے سعودی و ترک قیادت سے مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علم بردار رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا، کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا، مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی، پاکستان ہمیشہ ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے جو مسلم دنیا کے اتحاد اور سلامتی کو مضبوط بنائیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.