• Home  
  • کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بلاسود قرضہ کیسے حاصل کرسکتے؟
- پاکستان

کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بلاسود قرضہ کیسے حاصل کرسکتے؟

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اعلان کیا ہے کہ کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ایک اوربڑا پروگرام اکتوبر میں شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس […]

کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بلاسود قرضہ کیسے حاصل کرسکتے؟

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اعلان کیا ہے کہ کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ایک اوربڑا پروگرام اکتوبر میں شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں “وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم” کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الٰہی نے اسکیم کے عملی مراحل اور کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ بلاسود قرضوں کی اسکیموں سے پنجاب بھر میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیموں کے تحت اب تک 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جن سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 8 ہزار 371 چھوٹے و بڑے کاروبار مستفید ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے اسکیم کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، وسطی، شمالی، جنوبی پنجاب اور ایکسپورٹ فنانس کے لیے مخصوص ٹارگٹڈ اسکیمیں کامیابی سے جاری ہیں اور اب تک 4 ہزار 462 افراد کو 53 ارب 70 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے ایک اور بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ایک اور بڑا پروگرام رواں برس اکتوبر میں شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ہی 300 ارب روپے مالیت کے اس تاریخی و نئے معاشی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.