• Home  
  • ایران کی امریکی حملے پر خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبونے کی دھمکی
- دنیا

ایران کی امریکی حملے پر خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبونے کی دھمکی

تہران : ایران نے امریکی حملے پر خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبونے کی دھمکی دیتے ہوئے مختلف خلیجی دارالحکومتوں تک انتباہی پیغامات پہنچادیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہےکہ اگرامریکا نے اس کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو جواب میں خلیجی ممالک کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے […]

ایران کی امریکی حملے پر خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبونے کی دھمکی

تہران : ایران نے امریکی حملے پر خلیجی ممالک کو اندھیرے میں ڈبونے کی دھمکی دیتے ہوئے مختلف خلیجی دارالحکومتوں تک انتباہی پیغامات پہنچادیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہےکہ اگرامریکا نے اس کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو جواب میں خلیجی ممالک کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنایا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دو خلیجی عہدیداروں نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا ایران نے مختلف خلیجی دارالحکومتوں کو پیغام دیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں خطےکےبجلی کےنظام اوراہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن ایران نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

ایک علاقائی عہدیدارنے بھی تصدیق کی کہ ایسے انتباہی پیغامات مختلف خلیجی ممالک تک پہنچائے گئے تھے۔

ایران نے مبینہ طور پر ان اہم تنصیبات اور اہداف کی فہرست بھی پیش کی جنہیں جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن ان اہداف کی تفصیلات ظاہرنہیں کی گئیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے ان مبینہ انتباہی پیغامات کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ ان کی معیشت، تیل کی برآمدات، پانی صاف کرنے کے پلانٹس، مواصلاتی نظام اوردیگر اہم خدمات جدید بجلی کے بنیادی ڈھانچے پرانحصار کرتی ہیں۔

تاہم اب تک نہ امریکا نے اس رپورٹ پرباضابطہ ردعمل دیا ہے اورنہ ہی ایران نے ان دھمکیوں کی سرکاری سطح پرتصدیق یا تردید کی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.