لاہور (6 اگست 2026): سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے ہو جائیں خبردار کیونکہ اب جرمانے کیے جائیں گے۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے افراد کے خلاف جرمانے کیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے آگاہی اور ڈرائیور ایجوکیشن سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ شہری ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں، سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کا نہ ہونا ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلیے موٹرسائیکل کو مکمل حفاظتی تقاضوں کے مطابق رکھیں۔

