• Home  
  • آج کون کون سی شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پلان جاری
- پاکستان

آج کون کون سی شاہراہیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: یومِ استحصال کشمیر واک کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا، جس کے تحت متعدد شاہراہیں بند رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یومِ استحصال کشمیر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی واک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جس میں […]

آج کون کون سی شاہراہیں بند رہیں گی؟

اسلام آباد: یومِ استحصال کشمیر واک کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا، جس کے تحت متعدد شاہراہیں بند رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یومِ استحصال کشمیر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی واک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

جس میں بتایا گیا کہ ڈی چوک سے فارن آفس تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور سفر سے قبل ٹریفک پلان سے آگاہی حاصل کریں۔

جاری کردہ پلان کے تحت سیکریٹریٹ سے آنے والی ٹریفک ایوب چوک کے راستے ایمبیسی روڈ استعمال کرے گی، جبکہ سرینہ ہوٹل کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کے لیے بھی ایمبیسی روڈ متبادل راستہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بری امام سے آنے والی ٹریفک کو نیو بری امام روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کلب روڈ سے سفر کرنے والے شہری ایمبیسی روڈ اور سیونتھ ایونیو کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں، متبادل راستوں کا استعمال کریں اور کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.