• Home  
  • عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز، پاکستان کو پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری
- کھیل

عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز، پاکستان کو پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے میچ میں عبداللہ شفیق نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 43 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ عبداللہ شفیق نے 323 […]

عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز، پاکستان کو پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے میچ میں عبداللہ شفیق نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 43 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

عبداللہ شفیق نے 323 گیندوں پر 160 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7 مرتبہ رن آؤٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ اذان اویس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد رضوان 18 اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ساجد خان نے 30 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے واریکن نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شیمار جوز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جسٹن گریوز نے 73 اور کپتان روسٹن چیز نے 70 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ برینڈن کنگ 46، شے ہوپ 29 اور عامر جنگو 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.