• Home  
  • میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
- پاکستان

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

پشاور(4 اگست 2026): تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا۔جن میں سے 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو […]

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

پشاور(4 اگست 2026): تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا۔جن میں سے 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔

اس طرح نویں جماعت میں مجموعی پاس اور پروموشن کا تناسب 99 فیصد رہا۔دوسری جانب دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 95 ہزار 496 طلبہ نے شرکت کی۔

جن میں سے 66 ہزار 988 طلبہ کامیاب ہوئے اور 27 ہزار 788 طلبہ فیل قرار پائے، یوں دسویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا مجموعی تناسب 70.2 فیصد رہا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.