کراچی(یکم اگست 2026): چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ معاملے کی تفصیلی تحقیقات انکوائری آفیسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کی تھیں۔
آفیسر جسٹس شمس الدین عباسی کی رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی کی جانب سے ملزم جج کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
تاہم، چیف جسٹس نے حتمی سماعت اور تمام حقائق کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد برطرفی کے بجائے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔ سندھ ہائیکورٹ کا یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔

