• Home  
  • اگر وزیراعظم فارم 47 کا ہے تو صدر نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟ رانا ثنا اللہ
- پاکستان

اگر وزیراعظم فارم 47 کا ہے تو صدر نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(یکم اگست 2026): مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر وزیراعظم فارم 47 کے تحت آئے ہیں تو پھر یہ بھی بتائیں کہ صدرِ مملکت نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے […]

اگر وزیراعظم فارم 47 کا ہے تو صدر نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(یکم اگست 2026): مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر وزیراعظم فارم 47 کے تحت آئے ہیں تو پھر یہ بھی بتائیں کہ صدرِ مملکت نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ یہ کہا گیا کہ اب سسٹم ختم ہو چکا ہے، تو پھر بتائیں کہ اس سسٹم میں 30 سال کا سفر صرف ساڑھے 3 سال میں کیسے طے کیا گیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے چار ہوں یا سات، اس سے ملک کا انتظامی نظام تبدیل نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ وزیراعظم کے 18 گھنٹے کام کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم کی محنت سے ملک کو بہت فرق پڑا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کو ایک امن پسند ملک تسلیم کر رہی ہے، اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا وزیراعظم کی بہترین لیڈرشپ نہیں تو اور کیا ہے؟

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں نہ ڈرایا جائے کہ کاکروچ اکٹھے ہو گئے تو سنبھالے نہیں جائیں گے، ہم نے ان کاکروچوں کو اچھے طریقے سے سنبھالا ہوا ہے، اور اب یہی کاکروچ باتیں کر رہے ہیں کہ چور دروازے بند کیے جائیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.