• Home  
  • 11 ارب روپے سے زائد کے ٹریفک چالان! گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں
- پاکستان

11 ارب روپے سے زائد کے ٹریفک چالان! گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں

لاہور : پنجاب میں رواں سال ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی مد میں 11 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں رواں سال ٹریفک قوانین کی پاسداری اور لائسنس کے حصول کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ […]

11 ارب روپے سے زائد کے ٹریفک چالان! گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں

لاہور : پنجاب میں رواں سال ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی مد میں 11 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں رواں سال ٹریفک قوانین کی پاسداری اور لائسنس کے حصول کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران صوبے بھر میں 48 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 58 لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے اور چالان کی مد میں خلاف ورزی کرنے والوں پر 11 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لیے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی 45 ہزار 881 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ شدید آلودگی کا باعث بننے والی 6 ہزار 871 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔

قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے پر 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضبط کر لیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام ٹریفک افسران کو کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ (تیز رفتاری) کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے کیونکہ یہ حادثات کی بڑی وجہ بنتے ہیں اور ٹریفک چالان کے جرمانہ جمع نہ کرانے والوں سے رقم کی ریکوری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.