• Home  
  • پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی
- پاکستان

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔ نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب […]

پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلعی انتظامیہ سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔

نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دے دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پر امن اجتماع ہر شہری اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔

پی ٹی آئی وکلا کا کہنا ہے کہ جلسے میں بڑی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے، آرٹیکل 16 اور 17 کے تحت اجتماع، سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر غیرضروری پابندی آئینی حقوق کے منافی ہوگی، 5 اگست کے جلسے کے لے فوری این او سی جاری کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.