• Home  
  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
- پاکستان

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

کراچی : اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں عالمی کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پالیسی ریٹ میں ردو بدل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے جا رہا ہے، جس کے لیے […]

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

کراچی : اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں عالمی کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پالیسی ریٹ میں ردو بدل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے جا رہا ہے، جس کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی منظرنامے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپریل 2026 سے پالیسی ریٹ کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2026 میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کے باعث شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس (1 فیصد) کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد جون کے اجلاس میں بھی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور اسے برقرار رکھا تھا۔

خیال رہے جون 2026 میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.01 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال 26-2025 (جولائی تا جون) کے دوران ملک میں اوسط مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد رہی ہے۔

اسی مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 136 ملین ڈالر (13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) رہا ہے، جو کہ خوش آئند بات ہے کیونکہ یہ اسٹیٹ بینک کے متوقع ہدف کے اندر ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین کشیدگی اور عالمی انرجی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے خدشات کی وجہ سے مرکزی بینک فی الحال محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے اور شرح سود میں کمی کے بجائے موجودہ شرح برقرار رکھنے کو ترجیح دے سکتا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.