کراچی (27 جولائی 2026): متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی 1971 کے بعد صوبہ سندھ کا حصہ بنا تھا۔
نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ارشدہ وہرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی 1970 کے بعد صوبہ سندھ کا حصہ بنا تھا۔ اس وقت کراچی سمیت پورے صوبے کا ہی برا حال ہے۔ آرٹیکل 140 کے تحت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد چاہتی ہے۔ پارٹی میں لوگوں کی رائے مختلف ہو سکتی ہے، لیکن جب مسئلہ قومی مفاد یا عوام کا ہوتا ہے تو آپسی اختلافات ایک طرف رکھ دیے جاتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 28 ویں ترمیم میں اچھا بلدیاتی نظام آنا چاہیے۔ جب یوسی چیئرمین کے پاس اختیارات ہونگے تو اسے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے نہیں کھٹکھٹانے پڑیں گے۔ پھر اگر یوسی چیئرمین علاقے کے مسائل حل نہیں کریگا، تو وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکے گا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی میں ہر زبان بولنے والے رہائش پذیر ہیں، لیکن جب نوکریوں کی بات آتی ہے تو وہ بھی مقامی لوگوں کو نہیں دی جاتیں۔

