• Home  
  • آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی دنگل آج سجے گا
- پاکستان

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی دنگل آج سجے گا

مظفرآباد (27 جولائی 2026): آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی اکھاڑہ آج سجے گا۔ پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ میرپور آزاد کشمیر سے نیوز کے نمائندے سید سجاد بخاری کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز […]

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی دنگل آج سجے گا

مظفرآباد (27 جولائی 2026): آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی اکھاڑہ آج سجے گا۔ پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

میرپور آزاد کشمیر سے نیوز کے نمائندے سید سجاد بخاری کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز آج ہوگا، جس کے تحت میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں ووٹر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق انتخابی عمل کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پولنگ کا سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔

انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس اور اہم حلقوں میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل بلا رکاوٹ مکمل ہو سکے۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے مختلف حلقوں میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جس کے باعث ان حلقوں پر سیاسی مبصرین کی خصوصی نظر ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر، جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل میں مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ ووٹنگ کو شفاف، آزاد اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ امن و امان خراب کرنے یا انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو قانون کے مطابق ناکام بنایا جائے گا۔

 

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.