• Home  
  • طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
- پاکستان

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

کراچی : سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ […]

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

کراچی : سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں نالوں کی صفائی اور چوکنگ پوائنٹس کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے، جبکہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے جائیں۔

مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ کو سیوریج لائنوں کی صفائی اور پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بارش کے دوران غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے گریز اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کریں، جبکہ ٹریفک پولیس کو اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے رین ایمرجنسی کنٹرول رومز فعال کرنے اور کسی بھی غفلت یا لاپرواہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی کہا ہے کہ مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں، ضلعی، ٹاؤن اور یو سی سطح کی انتظامیہ کو اسٹینڈ بائی رہنے، جبکہ ریسکیو اداروں کو ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی، جامشورو اور سکھر سمیت مختلف مقامات پر ایمرجنسی رسپانس مراکز فعال کر دیے گئے ہیں، ہیوی مشینری اور پمپنگ آلات ممکنہ متاثرہ علاقوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں.

انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.