• Home  
  • پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل سکی، مقام تبدیل
- پاکستان

پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل سکی، مقام تبدیل

لاہور : مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ، کنونشن گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لاہور میں آج ہونے والے اپنے جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے مینارِ پاکستان کے بجائے گورنر ہاؤس میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا […]

پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل سکی، مقام تبدیل

لاہور : مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ، کنونشن گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لاہور میں آج ہونے والے اپنے جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے مینارِ پاکستان کے بجائے گورنر ہاؤس میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا، کنونشن آج رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مینارِ پاکستان پر جلسے کے لیے 8 جون کو ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی تھی، جبکہ دو ہفتے قبل بھی یاددہانی کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل سیکرٹری نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے اجازت جاری نہیں کی۔

فیصل میرنے کہا کہ مینارِ پاکستان صرف ن لیگ کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کارکنوں کو جلسے کے انتظامات سے روکا، ساؤنڈ سسٹم والی گاڑی تحویل میں لے لی، جبکہ پولیس اور پی ایچ اے کے اہلکاروں نے سامان لے جانے سے بھی روک دیا۔

دوسری جانب مینارِ پاکستان پر جلسے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پنجاب حکومت کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ان رابطوں کے بعد پیپلز پارٹی نے مینارِ پاکستان کے بجائے گورنر ہاؤس میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، جہاں پارٹی قیادت کارکنوں سے خطاب کرے گی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.