• Home  
  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تاریخ کی بڑی کارروائی، 60 لاکھ روپے مالیت کا چربی سے بنا آئل برآمد
- پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تاریخ کی بڑی کارروائی، 60 لاکھ روپے مالیت کا چربی سے بنا آئل برآمد

گجرات(25 جولائی 2026): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا غیر معیاری آئل پکڑ لیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا غیر معیاری آئل پکڑ لیا ہے۔کارروائی کے دوران 60 لاکھ روپے مالیت کا 15 […]

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تاریخ کی بڑی کارروائی، 60 لاکھ روپے مالیت کا چربی سے بنا آئل برآمد

گجرات(25 جولائی 2026): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا غیر معیاری آئل پکڑ لیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا غیر معیاری آئل پکڑ لیا ہے۔کارروائی کے دوران 60 لاکھ روپے مالیت کا 15 ہزار کلو چربی سے تیار کردہ گھی اور ٹرانسپورٹ گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ فیٹ رینڈرنگ آئل ایڈیبل آئل کی ایک رجسٹرڈ گاڑی کے اندر چھپا کر سپلائی کیا جا رہا تھا۔ موقع پر کی جانے والی فیلڈ ٹیسٹنگ کے دوران آئل میں خطرناک ‘میٹانیل ڈائی’ نامی کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ضبط کی گئی بڑی کھیپ سے لاکھوں لیٹر مضرِ صحت کھانے کا آئل اور گھی تیار کیا جانا تھا، جسے شہریوں کی صحت کے لیے استعمال میں لایا جاتا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے اس موقع پر واضح کیا کہ آلائشوں اور چربی سے تیار کردہ یہ آئل صرف بائیوڈیزل یا صابن بنانے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، اور فیٹ رینڈر آئل سے کوکنگ آئل تیار کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مدعی پر تھانہ صدر میں ملزم گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.