• Home  
  • کراچی میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان
- پاکستان

کراچی میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

کراچی(25 جولائی 2026): محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران شہر کے چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کی فضا میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا […]

کراچی میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

کراچی(25 جولائی 2026): محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران شہر کے چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کی فضا میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی کیفیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت جنوب مغرب کی جانب سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 24 سے 27 جولائی تک بارش کی پیشگوئی ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے فصلوں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو تیز ہواؤں سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.