• Home  
  • کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی
- پاکستان

کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کراچی(24 جولائی 2026): شہرِ قائد میں کھلے گٹر اور عدم توجہی کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مواچھ گوٹھ کے علاقے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ میں سات سالہ بچہ جہانگیر کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول […]

کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کراچی(24 جولائی 2026): شہرِ قائد میں کھلے گٹر اور عدم توجہی کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مواچھ گوٹھ کے علاقے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ میں سات سالہ بچہ جہانگیر کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اور امدادی ٹیموں کی مدد سے بچاؤ کی کارروائی شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد بچے کی لاش کو مین ہول سے نکال لیا گیا۔

معصوم بچے کی ناگہانی موت پر علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور کھلے مین ہول بند نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حب ریور روڈ نادرن بائی پاس کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، جس کے باعث سڑک کے دونوں ٹریکس پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.