• Home  
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
- پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (23 جولائی 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مسلسل چوتھے روز پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 331 روپے […]

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (23 جولائی 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مسلسل چوتھے روز پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے مسلسل چوتھے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.