• Home  
  • لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل
- پاکستان

لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

لاہور(23 جولائی 2026): لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد کی حالت پراسرار طور پر خراب ہو گئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے قریب مضر صحت کھانا کھانے کے باعث 12 افراد […]

لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

لاہور(23 جولائی 2026): لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد کی حالت پراسرار طور پر خراب ہو گئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے قریب مضر صحت کھانا کھانے کے باعث 12 افراد کی طبعیت اچانک بگڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے وقت طبعیت خراب ہوئی اور انہیں شبہ ہے کہ کھانے میں چھپکلی گرنے کی وجہ سے زہر پھیلا ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم زہر خورانی کی اصل وجہ کا تعین طبی رپورٹس آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.