منیلا (23 جولائی 2026): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنی ضد قیمت چکانا پڑے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے، لیکن وہ جب بھی معاہدہ کرتا ہے اس کو توڑ دیا بدل دیتا ہے۔ ایران کو اپنی ضد کی قیمت چکانا پڑے گی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قیادت کے ہوش میں آنے تک ایران کے لیے قیمت روز بروز بڑھتی رہے گی ایران کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، انہیں اندازہ ہے جنگ سے کیا نقصان ہو رہا ہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔ لگتا ہے کہ ایران ابھی ڈیل کے لیے تیار نہیں، لیکن امید ہے کہ آئندہ دنوں میں معاہدے کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اگر ایران نے بحری جہازوں پر حملہ کیا تو اسے قیمت بھی چکانا پڑے گی۔
انہوں نے حوثیوں کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ایران کے ہاتھوں دھوکا کھا گئے اور اب سعودی عرب پر حملہ کر رہے ہیں۔ حوثیوں کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیے، ورنہ ان کا اپنا نقصان ہوگا۔ امید ہے کہ حوثی حملے بند کر کے کشیدگی میں کمی لائیں گے۔

