• Home  
  • پیٹرول پمپ اونرز کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
- پاکستان

پیٹرول پمپ اونرز کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی […]

پیٹرول پمپ اونرز کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مطالبات پورے ہوں گے جس کے بعد پیٹرول پمپس بند کرنے کی کال کو موخر کررہے ہیں امید ہے دو ہفتوں میں مارجن کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

ممبر پیٹرولیم ڈیلرز راجا وسیم نے کہا کہ حکومت نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل قیمتوں کا یومیہ تعین 15 دن کے لیے آزمائشی طور پر ہے، ہم بہت پریشانی کے بعد سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر پیٹرولیم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں سنا، امید ہے دو ہفتوں میں حکومت ہمارے مسائل حل کرے گی۔

علی پرویز ملک کی گفتگو

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ مارجن کے معاملے کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کررہے ہیں جس کے لیے کابینہ میں سمری بھیجی جارہی ہے، اوگرا چیئرمین اور اپنی وزارت کی طرف سے معاملے کے حل کی یقین دہانی کروا رہا ہوں، معاملے کو حل کرکے جلداز جلد خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاملے میں پیش رفت نہ ہوئی تو دو ہفتے بعد دوبارہ ساتھ بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مجبوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں، اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کرنا پڑ رہا ہے، شفاف اور منصفانہ انداز میں مشکل صورت حال سے نمٹا جائے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.