کراچی کے ضلع جنوبی میں نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ڈی جی نادرا سندھ کی ملاقات ہوئی جس میں ضلع جنوبی میں نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی نے نادرا سینٹر کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شاہراہ لیاقت پر بلدیہ عظمیٰ کی زمین پر نادرا کا جدید سینٹر قائم کیا جائے گا، بڑھتی آبادی کے پیش نظر نادرا کے مزید سینٹرز کی اشد ضرورت ہے۔
نہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ اور شہری حکومت شہریوں کو معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ صدر شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے، نادرا سینٹر سے شہریوں، تاجروں کو سہولت میسر آئے گی، بلدیہ عظمیٰ دیگر اضلاع میں بھی نادرا سینٹرز کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

