• Home  
  • پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش پیدا ہوگئی، نیئر بخاری
- پاکستان

پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش پیدا ہوگئی، نیئر بخاری

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر بخاری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری مسلم لیگ ن کے صدر […]

پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش پیدا ہوگئی، نیئر بخاری

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر بخاری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا اگر پیپلز پارٹی حمایت نہ کرتی تو مریم نواز کے چچا وزیراعظم اور مریم نواز خود وزیراعلیٰ پنجاب نہ بنتیں۔

نیئر بخاری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی بارش سے پنجاب کی سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں، جبکہ ترقی کے دعووں کے باوجود ہر سال صوبہ سیلاب کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات کا سامنا سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کیا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک انتخابات ملتوی کیے جائیں، تاہم ن لیگ کے وزرا اسے آئینی معاملہ قرار دیتے ہوئے بروقت انتخابات پر زور دیتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کشمیر میں مرحلہ وار انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، اس لیے ن لیگ کے وزرا اپنے سابق مؤقف کی وضاحت کریں۔

نیئر بخاری نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کرکے اپنا وزیراعظم منتخب کرے گی۔

انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مہاجرین کی نشست پر بھی امیدوار نہیں، پاکستان کے وزیراعظم نہ بن سکے تو اب انہیں کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش ہو گئی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.