• Home  
  • ہسپانوی بادشاہ، ملکہ اور شہزادیوں کا شاہی محل میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کا استقبال
- کھیل

ہسپانوی بادشاہ، ملکہ اور شہزادیوں کا شاہی محل میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کا استقبال

میڈرڈ (22 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کا وطن واپسی پر شاہی محل پہنچنے پر ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور شہزادیوں نے خود استقبال کیا۔ فٹبال کی دنیا کی نئی حکمراں ٹیم اسپین کی جیت کا ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ وطن واپسی پر قومی ہیروز کو شاہی محل […]

ہسپانوی بادشاہ، ملکہ اور شہزادیوں کا شاہی محل میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کا استقبال

میڈرڈ (22 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کا وطن واپسی پر شاہی محل پہنچنے پر ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور شہزادیوں نے خود استقبال کیا۔

فٹبال کی دنیا کی نئی حکمراں ٹیم اسپین کی جیت کا ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ وطن واپسی پر قومی ہیروز کو شاہی محل بھی مدعو کیا گیا، جہاں ہسپانوی بادشاہ فلیپ ششم نے اپنی اہلیہ ملکہ لیتیثیا اور اپنی دو بیٹیوں شہزادی لیونور اور شہزادی صوفیہ کے ہمراہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز کا استقبال کیا۔

شاہی محل میں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر جب لامین یامال کی باری آئی تو بادشاہ رک گئے، مسکراتے ہوئے اس سے بات چیت کی اور پھر اسے گلے لگا لیا۔

لامين يامال ملك إسبانيا

تقریب میں شاہ فلیپ ششم کی لامین یمل سے لگاوٹ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ بھی اسٹار فٹبالر کے مداح بن چکے ہیں۔

 

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.