• Home  
  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
- پاکستان

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

کراچی : تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کیا گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی یہ سوالات اٹھنے […]

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

کراچی : تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کیا گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا وقت ختم ہونے کے قریب آتے ہی یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا اسکول طے شدہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے یا اگست 2026 میں متوقع شدید گرم اور حبس زدہ موسم کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 1 جون سے 31 جولائی 2026 تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد نئے تعلیمی سال 27-2026 کا آغاز 1 اگست 2026 سے ہونا طے ہے۔

جیسے جیسے اسکول کھلنے کی تاریخ قریب آ رہی ہے، والدین اور طلبہ میں تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگست کے دوران صوبے بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا اشارہ دیا ہے۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں اگست کے دوران شدید حبس اور گرمی متوقع ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

موسمِ گرما کی اس لہر کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا بھی امکان ہے، جو طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لیے آمدورفت کے نئے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔

تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے حکومتِ سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن یا اعلان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ حکام نے اب تک شیڈول میں کسی تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا، جس کا مطلب ہے کہ اسکول فی الحال یکم اگست سے ہی کھلنے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومتِ سندھ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی تھی اور مقررہ کیلنڈر کے مطابق ہی تدریسی عمل شروع کیا گیا تھا۔

اب والدین اور طلبہ کی نظریں صوبائی حکام کے اگلے فیصلے پر لگی ہیں کہ آیا موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں کوئی تبدیلی کی جائے گی یا نہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.