• Home  
  • روئی کی قیمتوں میں اضافہ
- پاکستان

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (18 جولائی 2026): خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمد متاثر ہونے سے اس کی قیمتوں میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 2 روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں 500 روپے فی من اضافہ ہوا، پنجاب میں اس کی قیمت 19 ہزار روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی، […]

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (18 جولائی 2026): خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمد متاثر ہونے سے اس کی قیمتوں میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ 2 روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں 500 روپے فی من اضافہ ہوا، پنجاب میں اس کی قیمت 19 ہزار روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ سندھ میں قیمت بڑھ کر 18 ہزار 800 روپے فی من ہوگئی۔

خلیجی جنگ کے باعث بیرون ملک سے روئی کی درآمد شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

منفی موسمی حالات کے باعث کپاس کی آمد میں کمی بھی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ ہے، ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.