• Home  
  • لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی
- Uncategorized

لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی

ممبئی(18 جولائی 2026): معروف بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو بدنامِ زمانہ بھارتی گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک پوسٹ میں بشنوئی گینگ سے وابستہ بتائے جانے والے آرزو بشنوئی اور ٹائسن بشنوئی نے عامر خان […]

ممبئی(18 جولائی 2026): معروف بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو بدنامِ زمانہ بھارتی گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک پوسٹ میں بشنوئی گینگ سے وابستہ بتائے جانے والے آرزو بشنوئی اور ٹائسن بشنوئی نے عامر خان پر مبینہ طور پر ’لَو جہاد‘ کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم اسے برداشت نہیں کریں گے‘ اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان ایسے نظریات کی حمایت کر رہے ہیں جو ہماری ثقافت اور مذہبی اقدار کے خلاف ہیں، جس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس پوسٹ میں راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں ایک 13 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے واقعے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے بھی اس واقعے کے ملزم کو قانون سے بچانے کی کوشش کی تو گینگ خود کارروائی کرے گا۔

لارنس بشنوئی گینگ کی رنویر سنگھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ کی ڈیمانڈ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کو ایک فیس بک پوسٹ اور وائس نوٹ کے ذریعے اس مبینہ دھمکی کی اطلاع ملی ہے، جس پر پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک عامر خان یا ان کی ٹیم کی طرف سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی گئی اور نہ ہی کوئی عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اس سے قبل بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ اس گینگ نے 2024 میں سلمان خان کی ممبئی رہائش گاہ  کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمے داری بھی قبول کی تھی۔

بشنوئی گینگ کا مؤقف ہے کہ وہ 1998ء کے مبینہ کالے ہرن شکار کیس کی وجہ سے سلمان خان کو نشانہ بنانا چاہتا ہے کیونکہ بشنوئی برادری میں کالے ہرن کو مقدس مانا جاتا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.