• Home  
  • کراچی : چیکنگ کے بہانے شہری کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے لوٹنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار، معطل
- پاکستان

کراچی : چیکنگ کے بہانے شہری کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے لوٹنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار، معطل

کراچی : ڈیفنس میں چیکنگ کے بہانے ایک شہری سے مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ روپے بٹورنے والے چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں دورانِ چیکنگ شہری سے لاکھوں روپے مبینہ طور پر ہتھیالینے کے الزام میں 4 پولیس […]

کراچی : چیکنگ کے بہانے شہری کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے لوٹنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار، معطل

کراچی : ڈیفنس میں چیکنگ کے بہانے ایک شہری سے مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ روپے بٹورنے والے چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں دورانِ چیکنگ شہری سے لاکھوں روپے مبینہ طور پر ہتھیالینے کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں کو زیرِ حراست لے لیا گیا۔

حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار اہلکاروں میں سے 2 درخشاں تھانے اور 2 شاہین فورس میں تعینات ہیں، یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں کار سوار شہری کو ان اہلکاروں نے چیکنگ کے بہانے روکا۔

اہلکار کار سوار شہری کو گاڑی سمیت ڈیفنس کی مختلف شاہراہوں پر کافی دیر تک گھماتے اور ہراساں کرتے رہے اور دورانِ سفر اہلکاروں نے مبینہ طور پر شہری کی جیب میں موجود 50 ہزار روپے کی نقد رقم نکال لی۔

اتنی رقم پر بھی بس نہ کرتے ہوئے اہلکاروں نے دباؤ ڈال کر شہری سے 2 لاکھ روپے آن لائن اکاؤنٹ میں بھی منتقل کروائے اور شہری سے مبینہ طور پر مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے بٹورنے کے بعد اسے چھوڑا گیا۔

متاثرہ شہری کی جانب سے فوری طور پر اعلیٰ حکام کو شکایت درج کروائی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، شہری کی شکایت پر چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے کوارٹر گارڈ کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی شفاف اور مکمل انکوائری ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل ے سپرد کر دی گئی ہے، جس کی رپورٹ کی روشنی میں سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔”

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.