• Home  
  • گڈانی میں پکنک کیلئے آئے 5 بچے ڈوب گئے
- پاکستان

گڈانی میں پکنک کیلئے آئے 5 بچے ڈوب گئے

حب : گڈانی ساحل پر پکنک کیلئے آئے 5 بچےڈوب گئے، جس میں سے 4 کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والی فیملی کے 5 بچے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام اور […]

گڈانی میں پکنک کیلئے آئے 5 بچے ڈوب گئے

حب : گڈانی ساحل پر پکنک کیلئے آئے 5 بچےڈوب گئے، جس میں سے 4 کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والی فیملی کے 5 بچے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام اور لائف گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک بچے کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا متاثرہ خاندان کا تعلق حب شہر سے ہے جو چھٹی منانے اور پکنک کے لیے گڈانی ساحل پر آیا تھا۔

بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ساحل پر موجود لائف گارڈز اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سمندر میں سرچ آپریشن شروع کیا، انتھک کوششوں کے بعد 4 بچوں کو سمندر سے نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں اور پکنک کے لیے آنے والے خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر کی تیز لہروں اور گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں اور ساحل پر تعینات لائف گارڈز کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.