• Home  
  • ’سعودی عرب ریڈلائن ہے، کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا‘
- پاکستان

’سعودی عرب ریڈلائن ہے، کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا‘

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک پاکستانی عہدیدار نے خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو میں بتایا ہماری اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت نے ایران کو اعلیٰ ترین سطح پر واضح کر دیا ہے سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر […]

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک پاکستانی عہدیدار نے خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو میں بتایا ہماری اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت نے ایران کو اعلیٰ ترین سطح پر واضح کر دیا ہے سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پرحملہ تصور ہو گا۔

روئٹرز کا کہنا کہ ہے اس سے پہلے بھی پاکستان نے رواں سال سعودی عرب پر ایران کے حملوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع ابہا ایئرپورٹ کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا۔

حملے کے بعد حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سعودی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان کے اس انتباہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔

رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے یہ کارروائی یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز حوثیوں کے زیرِ انتظام صنعا ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

دوسری جانب، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر ہونے والے اس بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے حوثی ملیشیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کا یہ دہشت گردانہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ خطے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے، معصوم شہریوں اور اہم ترین شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.