• Home  
  • ایران کا حوثیوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کا پیغام
- تجارت

ایران کا حوثیوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کا پیغام

تہران : ایران نے حوثیوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کا پیغام بھیج دیا تاکہ عالمی تجارت متاثر ہو۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے مزید گہرے ہو گئے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یمن کے حوثی گروپ کو ممکنہ […]

ایران کا حوثیوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کا پیغام

تہران : ایران نے حوثیوں کو باب المندب اور بحیرہ احمر بند کرنے کے لیے تیار رہنے کا پیغام بھیج دیا تاکہ عالمی تجارت متاثر ہو۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے مزید گہرے ہو گئے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یمن کے حوثی گروپ کو ممکنہ امریکی حملوں کے تناظر میں تیار رہنے کا پیغام بھیجا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے حوثیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر امریکا ایرانی بجلی گھروں یا توانائی کے مراکز کو نشانہ بناتا ہے تو باب المندب اور بحیرہ احمر کی اہم آبی گزرگاہوں کو بند کر دیا جائے تاکہ عالمی تجارت متاثر ہو۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی پیغام ملنے کے بعد یمن کے حوثی گروپ نے انتہائی تیزی سے جنگی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حوثیوں نے یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ اور خلیجِ عدن کی ساحلی پٹی پر بھاری مقدار میں جدید ترین اینٹی شپ میزائل، بارود سے لادے بحری ڈرونز اور جنگی ڈرونز تعینات کر دیے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثی جنگجو اس وقت مکمل ہائی الرٹ پر ہیں اور بین الاقوامی شپنگ لائنز اور بحری گزرگاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے تہران سے آخری حکم کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل ایران خبردار کر چکا ہے کہ اگر امریکا اپنی فوجی کارروائیاں بڑھاتا ہے تو جنگ کا دائرہ پورے خطے تک پھیل سکتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ باب المندب اور بحیرہ احمر کی بندش سے دنیا کا تقریباً 12 فیصد بحری تجارتی حجم شدید متاثر ہوگا، جس کے نتیجے میں نہ صرف دنیا بھر میں پٹرولیم اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی بلکہ عالمی معیشت کو ایک ہولناک دھچکا لگے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.