فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور اسپین کے درمین کھیلا جائے گا بڑے میچ سے جڑے کچھ دلچسپ اتفاقات جانیے
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار 19 جولائی کو دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورپیئن چیمپئن اسپین کے درمیان امریکا کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
۔ ٹھیک 10 سال قبل یہی اسٹیڈیم تھا، جب چلی سے کوپا امریکا کا فائنل پنالٹیز پر ہارنے کے بعد میسی نے روتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اسی اسٹیڈیم میں وہ فٹبال کا اب سے بڑا میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ میٹ لائف میں یہ میسی کا آخری میچ بھی ہو سکتا ہے۔
۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یورپیئن چیمپئن اور کوپا امریکا کی چیمپئن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
۔ 19 سال قبل ہسپانوی ٹیم کے موجودہ اسٹار فٹبالر لامین یامال کے بچپن کی تصویر میں میسی نے 19 نمبر کی شرٹ پہنی تھی اور اب 19 سال بعد یامال اِسی نمبر کی جرسی پہن کر فائنل میں میدان میں اتریں گے۔
۔ سب سے دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ اسپین کے موجودہ ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا، 2017 میں ہسپانوی فٹ بال ایسوسی ایشن کی کوچنگ اکیڈمی میں ارجنٹائن کے موجودہ ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کے استاد رہ چکے ہیں، اور دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی قائم ہے۔
ہسپانوی کلاس روم میں فنِ کوچنگ سیکھنے والا یہ شاگرد اب اسی شخص کے خلاف عالمی ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے، جس نے اسے یہ ہنر سکھایا تھا۔

