• Home  
  • آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے زبردست سہولت متعارف
- پاکستان

آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے زبردست سہولت متعارف

اسلام آباد (16 جولائی 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن ریلیز کرتے ہوئے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کو زبردست سہولت دے دیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.6 جاری […]

اسلام آباد (16 جولائی 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن ریلیز کرتے ہوئے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کو زبردست سہولت دے دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.6 جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ’کارڈ دیکھیں‘ کے نئے فیچر کی بدولت اب آپ درخواست جمع کروانے سے پہلے اپنا متوقع شناختی کارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہری شناختی کارڈ کیلیے درخواست فائنل کرنے سے قبل اس پر درج معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ فیلڈ میں جا کر تصحیح کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب، نادرا نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بھی پاک آئی ڈی کے ذریعے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کا آغاز ہو چکا ہے، پہلے مرحلے میں یہ سہولت ضلع پشاور کی تمام ولیج اور نیبر ہڈ کونسلوں میں دستیاب ہے اور اس کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.