• Home  
  • مدرسے کے 12 سالہ طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
- پاکستان

مدرسے کے 12 سالہ طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ٹنڈوالہٰیار(16 جولائی 2026): چمبڑ میں مدرسے کے 12 سالہ طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار کے علاقے چمبڑ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مدرسے کے ایک 12 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے […]

مدرسے کے 12 سالہ طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ٹنڈوالہٰیار(16 جولائی 2026): چمبڑ میں مدرسے کے 12 سالہ طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار کے علاقے چمبڑ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مدرسے کے ایک 12 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ ملزمان نے پہلے بچے کو کوئی نشہ آور چیز دی اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طبی معائنے اور شواہد میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کے واضح آثار ملے ہیں، تاہم واقعے کی مکمل حقیقت پوسٹ مارٹم اور دیگر لیبارٹری رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

پولیس حکام نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.