• Home  
  • نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا اور آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان
- پاکستان

نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا اور آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان

 سندھ کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا اور آن لائن رجسٹریشن کے لیے سندھ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا۔ وزیر کھیل و امور ِ نوجواناں  سندھ  نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 نومبر کو وزیراعلی ہاؤس میں سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کریں گے،پہلے مرحلے میں 1 لاکھ نوجوان […]

نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا اور آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان

 سندھ کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا اور آن لائن رجسٹریشن کے لیے سندھ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا۔

وزیر کھیل و امور ِ نوجواناں  سندھ  نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 نومبر کو وزیراعلی ہاؤس میں سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کریں گے،پہلے مرحلے میں 1 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے، 

وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان منور علی مہیسر، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق اور ڈائریکٹر یوتھ سید حبیب اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا، آن لائن رجسٹریشن، افتتاحی تقریب کے انتظامات اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی، رکن قومی اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔یوتھ کارڈ کے پہلے مرحلے میں صوبےکے تمام 30 اضلاع سے 15 سے 29 سال کی عمر کے 1 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی، روزگار، کاروبار اور دیگر سہولیات کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.